برسات کا موسم آتے ہی یہ خٰیال کیا جاتا ہے کہ، اب گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور اسکے ساتھ ہی بدبو اور پسینے کی بھی چھٹی ہوجائے گی، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، کیونکہ بعض اوقات، بارش میں حبس بڑھ جاتا ہے ،جس کی وجہ سے پسینہ اور چپچپاپن بھی ہونے لگتا ہے۔ ایسی صورت میں اس کی بدبو ہمیں لوگوں کے درمیان شرمندہ کر سکتی ہے۔
اگر آپ گرمی کے علاوہ بارش میں بھی چپچپےپن اور پسینے کی بو سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں، تو ان ٹوٹکوں کو آزمائیں اور بے فکری سے لوگوں کے درمیان ساون کا لطف اٹھائیں۔
پیروں کی صفائی کے آسان طریقے آپ کی شخصیت کو پرفیکٹ بناسکتے ہیں
اسینشیل تیل کا استعمال
اسینشیل تیل کے دو سے تین قطروں کو اگر نہانے کے پانی میں ڈال دیا جائے، اور پھر اس سے نہا لیا جائے توپسینے کی بو آنا بند ہو جائے گی۔ اسینشیل تیل میں لیموں کا تیل اور پیپرمنٹ آئل پسینے کی بو کو کنٹرول کرنے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
اینٹی بیکٹریل صابن کا استعمال
عام صابن کے بجائے اینٹی بیکٹریل صابن سے نہایا جائے ،تو یہ صابن جلد پر لگے بیکٹریا کو ختم کر کے جسم سے پسینے کی بو کو دور کر سکتے ہیں۔
آرام دہ کپڑے پہنیں
یہ ایسا موسم ہوتا ہے، جب فیشن سے زیادہ آرام کوترجیح دی جانی چاہیے۔ اس لیے ایسے کپڑوں کا انتخاب کیا جائے، جس میں سانس لینا آسان ہو اور یہ ہوا کو جسم میں داخل ہونے کی اجازت دے۔ اکثر ایسے کپڑے ، جس میں پسینہ یا پانی جذب نہیں ہوتا وہ بدبو پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ٹیلکم پاوڈر ضرور لگائیں
اینٹی فنگل پاوڈڑ بیکٹریا کو پھیلنے سے روکتے ہیں ۔ انہیں نہانے کے بعد لگالیا جائے تو جراثیم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بھینی بھینی خوشنو بھی ملے گی۔
ایلو ویرا جیل
ایلو ویرا جیل بھی بدبو روکنے میں مددگار ہے۔ اس لیے نہانے کے بعد اسے لگالیں۔
زیادہ پانی کا استعمال
زیادہ پانی پینا ویسے تو صحت کے لیے مفید ہے ہی،لیکن یہ پسینے کو آنے سے بھی روک سکتا ہے۔ اس لیے گرمی کے ساتھ ساتھ بارش میں بھی پانی کو زیادہ سے زیادہ پیا جائے۔