Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 08:33am

ڈیجیٹل دہشت گردی کی روک تھام: پیکا ایکٹ کے تحت عدالتیں تشکیل

وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہاٸی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے حکم کی روشنی میں پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کے ٹرائل کیلئے عدالتیں تشکیل دے دیں۔

جسٹس بابر ستار نے 6 جون 2024 کو وفاقی حکومت سے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے عدم قیام پر جواب مانگا تھا۔ جس پر پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کے ٹرائل کیلئے عدالتیں تشکیل دی گٸی ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، پی ٹی آئی پر پابندی کے قوی امکانات

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Read Comments