Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 08:49am

سندھ میں بچوں کی موجیں، موسمی حالات کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ

محکمہ تعلیم سندھ میں اسکولز کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پرمحکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا۔

وزیرتعلیم سندھ کے مطابق سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔ تاہم اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔

Read Comments