پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت رابطہ کرے گی تو غور کریں گے۔ ایم کیوایم رہنما امین الحق کا کہنا ہے مسئلے کا حل پابندی نہیں مفاہمت اور بات چیت ہے، پی ٹی آئی کو بھی ذمہ دارانہ سیاست کرنی چاہیے۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ گزشتہ چند دونوں سے واٹس ایپ میں مسئلہ آرہا ہے اس پر پی ٹی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آکربریفنگ دے۔ ہم پی ٹی اے والوں سے پوچھیں تو سہی کہ آخر ی ہو کیوں ہورہا ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیرمین پی ٹی اے کو بریفنگ کے لیے طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت رابطہ کرے گی تو غور کریں گے۔ ایم کیوایم رہنما امین الحق کا کہنا ہے مسئلے کا حل پابندی نہیں مفاہمت اور بات چیت ہے، پی ٹی آئی کو بھی ذمہ دارانہ سیاست کرنی چاہیے۔