Aaj Logo

شائع 23 جولائ 2024 05:14pm

”خدا کے واسطے قبو شہر کو پانی دو“ شہری کا انوکھا احتجاج

Welcome

قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل قبو سعید خان میں نہری پانی کی شدید قلت کے خلاف مقامی شہری نے اپنے بچوں کے ہمراہ انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شہری نے پانی کی قلت سے پیدا ہونے والے مسائل کو گانا گا کر ایوان اقتدار تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

عبدالحمید کھوسو نامی شہری سندھی زبان میں گانا گا کر مطالبہ کررہا ہے کہ اللہ کے واسطے قبو شہر کو پانی دو، دھان کی فصل کے بیج جل گئے ہیں، مویشی پیاسے مررہے ہیں، اس شہر کا کوئی وارث نہیں یہ شہر لاوارث ہوگیا ہے، خدا کے واسطے قبو شہر کو پانی دو ۔

عبدالحمید کھوسو نامی شہری کا یہ گانا سوشل میڈیا پر خود وائرل ہو رہا ہے۔

Read Comments