اسرائیل میں خوفناک مچھر کے وار سے 35 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ایک مچھر نے اسرائیلیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔
فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والا اسرائیل اب ایک مچھر سے پریشان ہے، جہاں مچھر کے کاٹنے سے وائرس پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ نیل بخار نامی اس وائرس کے باعث اتوار کو 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اسرائیلی وزیر صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مچھر کے کاٹنے سے وائرس پھیلا ہے۔
جبکہ رواں سال کیسز کی تعداد 566 تک پہنچ گئی ہے، وزارت صحت کے مطابق کیسز کی تعداد میں اضافہ مئی کے مہینے سے ہوا ہے۔
کتنے ممالک اسرائیل کو اسلحہ بیچتے ہیں؟ کس کس نے سپلائی روک دی؟
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں میں 60 سال یا اس سے زائد کی عمر کے مریض شامل ہیں، جبکہ 100 مریض ایسے بھی ہیں جن کی عمر 80 سال سے زائد ہے۔
اس وائرس سے 4 سال سے لے کر 19 سال تک کے بچے بھی متاثر ہوئے ہیں، وائرس کا زور سینٹرل اسرائیل میں دیکھا گیا ہے، جبکہ شمالی شہر ہیفا، نیگو صحرائی شہر بھی متاثر ہوا ہے۔
اسرائیل نے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے شروع کردیے
واضح رہے اس مچھر کے کاٹنے سے وائرس پرندوں میں منتقل ہو سکتا ہے، جبکہ اس سے انسان، گھوڑے اور دیگر جانور بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب اس مچھر کے کاٹنے سے انسان میں سر درد، جسم اور جوڑوں میں درد، الٹی اور ڈائیریا کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
**