صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی جماعت پر پابندی کا معاملہ کابینہ میں لائے گی، کسی صوبے میں گورنرراج کی حمایت نہیں کریں گے، جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال دی تھی تولوگ اندرکیسے گئے؟ سیاست اوردہشت گردی میں بہت بڑا فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست ہر جماعت کو کرنے کا اختیار ہے، کسی دور میں کراچی میں ایک کال آتی تھی کہ پر امن ہڑتال ہو گی، اس پر امن ہڑتال میں کراچی میں 30، 30 لوگ مرتے تھے، شہر بند ہوتا تھا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اگر یہ پر امن ہڑتال ہے تو پر تشدد کیا ہو گی ، توبہ کریں اس دن سے، سانحہ اے پی ایس ہوا،اس وقت بھی صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی، بنوں جیل کاواقعہ ہوا،تب بھی کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔