پاکپتن میں آوارہ کتوں نے دوسالہ بچی کو بھنبھوڑ ڈالا، آوارہ کتوں نے مویشیوں پر بھی حملہ کر کے دو بھینسیں مار ڈالی۔
تفصیلات کے مطاب واقعہ پاکپتن کے نواحی علاقہ ڈھپئی کے قریب پیش آیا جہاں 2 سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ کتے نے حملہ کردیا۔
اسی طرح چار روز قبل باؤلہ کتا چندہ ماہ کے بچے کو نوچ کر کھا گیا تھا۔ ادھر شہریوں کا انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر قائم کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکپتن میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ جاری ہے حالہ چند روز میں یہ تیسرا واقع رپورٹ ہوا ہے۔