لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے بشری بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد میرے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تمام مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
بشریٰ بی بی نے مقدمات، انکوائری کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اوربشریٰ بی بی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر بشریٰ بی بی کے دستاویزات پر انگوٹھے کے نشان نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو کل سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی۔