پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، فیصلہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی، جبکہ کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
جبکہ ہر 1 سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر 1 اسٹاپ موجود ہوگا، پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنائی جائے گی، ٹرام سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔
اس حوالے سے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گا، جبکہ سڑک پر ٹائلز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔