ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
چارلی کیزل نے اومان کے خلاف میچ میں 21 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
اسکاٹ لینڈ کے بولر نے جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا ہے۔
ربادا نے 2016 میں بنگلا دیش کے خلاف ڈیبیو پر 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔
اسکاٹش بولر کیریئر کی پہلی 2 گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں لیں۔