Aaj Logo

شائع 22 جولائ 2024 08:35pm

ٹرمپ پر حملہ: سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

Welcome

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قاتلانہ حملے کے بعد سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل قانون سازوں کے سامنے گواہی دینے کے لیے پیش ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق کانگریشنل پینل کی جانب سے ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی سے متعلق کمبرلی شیٹل سے سخت سوالات کیے گئے۔

سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے پیشی میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ روکنے میں ہم ناکام ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر کے طور پر میں اپنی اس کوتاہی کی ذمہ دار ہوں۔ خفیہ سروس کا مشن قوم کے رہنماؤں کی حفاظت کرنا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے کہا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل سوال جواب کے دوران پانی پیتی رہیں۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کی مغربی پنسلوانیا ریلی میں شوٹنگ کے بعد کمبرلی چیٹل کو ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ ان کے 29 سالہ سیکرٹ سروس کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ امریکی ایوان کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔

Read Comments