صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ملی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے، خود ہی اجلاس بلانےکے لیے ریکوزیشن جمع کراتے ہیں اور خود ہی اسمبلی کے گیٹ پرتماشا لگاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کے گیٹ پرتماشا ہی لگانا تھا تو اجلاس پرعوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں خرچ کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے۔جب تک اس فسادی ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان میں استحکام نہیں آئے گا۔