Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 05:50pm

20 سال قبل ”دی سمپسنز“ کی کمالا ہیرس سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

کملا ہیرس الیکشن جیت کر پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون امریکی صدر بن جائیں گی۔

واضح رہے گذشتہ روز جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوئے۔ سابق امریکی صدر نے یہ اہم اعلان امریکی شہریوں کے نام لکھے گئے خط کیا تھا۔ اب جو بائیڈن کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن کملا ہیرس کے امریکی صدر بننے کے واضح امکانات روشن ہیں۔

جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مقبول امریکی کارٹون دی سمپسنز کی چوبیس سال پہلے کی جانے والی ایک اور دلچسپ پیشگوئی سامنے آئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2000 مارچ میں مذکورہ کارٹون سیریز کی سترہویں قسط میں ’لیزا سمپسن‘ نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

حیرت انگیز طور پر کارٹون کے کردار نے کملا ہیرس کی طرح پینٹ سوٹ اور موتیوں کی مالا بھی پہن رکھی تھی۔

جوں ہی گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اور کملا ہیرس کا بطور اگلی صدر نام سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کی بھرمار ہوگئی کہ دی سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی جلد سچ ثابت ہونے والی ہے اور کملا ہیرس اس بار الیکشن جیت کر پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون بن جائیں گی۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دی سمپسنز کارٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔

Read Comments