Aaj Logo

شائع 22 جولائ 2024 04:31pm

آسمانی بجلی کی زد میں آکر منچلا نوجوان ہلاک

جرمن شہری کو خراب موسم کے دوران پہاڑ کی بلندی پر چڑھنا مہنگا پڑگیا ہے، آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان علاقے زگسپتزے پر موجود پہاڑ پر چڑھ گیا تھا، تقریبا 260 فٹ کی اونچائی پر موجود نوجوان کو علم نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان پر پہاڑ کی اوپری حصے پر آسمانی بجلی گری، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واضح رہے جرمنی کے کئی علاقوں میں ان دنوں طوفان اثر دکھا رہا ہے، جس کے باعث موسمی صورتحال خراب ہیں۔

18 سالہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ سیاحتی مقام کی جانب گامزن تھا، پہاڑی علاقے میں بھی موسمی حالات کے حوالے سے تنبییہ دی گئی تھی۔

کراچی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گر گئی

دوسری جانب جرمنی کے شمالی علاقے میں بھی 8 افراد پر مشتمل فیملی درخت کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھی، کہ اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے 5 سالہ بچہ اور 14 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

زخمیون کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

Read Comments