لاہور میں ڈکیتی اور پھر اغوا کا نشانہ بننے والے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی خواتین سے متعلق دیے گئے بیان کی پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ لاہور پولیس کے مطابق خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کے اغوا کیا گیا اور پھر بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں آمنہ عروج نامی ملزمہ نے بیان ریکارڈ کرایا کہ انہوں نے خلیل الرحمان کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھربلایا۔
خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ
خلیل الرحمان کے اغوا اور اس کے بعد منظر عام پر آنے سے قیاس آرائیوں کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا۔ اب سوشل میڈیا پر تیزی سے ان کا وہ انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے خواتین کو مردوں کی برابری کا چیلنج دیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’کیا اپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ خواتین نے مردوں کو اغوا کیا ہے یہ ہمیشہ مرد ہی ہوتے ہیں جو خواتین کو اغوا کرتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کیا کبھی کسی عورت نے بس کو لوٹا، جب وہ ایسا کر کیں گی تو پھر میں مانوں گا کہ یہ برابری کر رہی ہیں لیکن وہ ایسا کر کے تو دکھائیں‘۔
خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’خاتون بھلے اغوا کرلے پھر مجھے پتا چلے گا کہ یہ برابری کررہی ہے‘۔