سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پنجاب کی حدود میں درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بشری بی بی سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ ہیں، عمران خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، نیب کے توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گی تھ، تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جارہے ہیں۔
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، مجھے بھی نہیں پتہ زندہ رہوں گی یا نہیں، بشریٰ بی بی
درخواست میں استدعا گئی کی کہ عدالت بشری بی بی پر درج مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک بشریٰ بی بی کی پنجاب کے کسی مقدمے میں گرفتاری نہ ڈالی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس درخواست کا بغور جائزہ لینے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔
یاد رہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردی تھیں۔
تاہم اسی روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی تھی ۔