وفاقی حکومت نے صوبوں کواپنے شہروں کو دیگرممالک کے شہروں سے سسٹرسٹی بنانے کا حکم دیدیا۔
خیبرپختونخوا نے چھ شہروں کودیگر ممالک کےشہروں کےساتھ سسٹرسٹی کامعاہدہ کرلیا جبکہ چین کےساتھ بلوچستان کے شہروں کو سسٹر سٹی بنانے کے معاہدے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔
وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ میں اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔ کے پی نے6 شہروں کودیگر ممالک کےشہروں کےساتھ سسٹرسٹی کامعاہدہ کرلیا۔
چین کےساتھ بلوچستان کے شہروں کو سسٹر سٹی بنانے کے معاہدے کی تیاری کرلی۔ پنجاب کے16شہروں کودیگرممالک کےشہروں کےساتھ سسٹرسٹی کےمعاہدےکئے۔
سندھ کےشہروں کوچین اورامریکی شہروں کے ساتھ سسٹرسٹی کےمعاہدوں کی تیاری کرلی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ملک بھرکےمیئرز، ڈی سیز دیگرممالک کے ساتھ معاہدے کریں۔
واٹس ایپ گروپ بناکر صوبوں کےساتھ مل کر سسٹرسٹی پرپیشرفت کریں۔