ٹھل میں دیہاتیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پتھراؤ سے دو ایس ایچ او اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار دہشت گردی کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھے۔
مظاہرین نے پولیس کارروائی کے خلاف جیکب آباد سکھر روڈ پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی۔
ایک مقامی باشندے نے کہا کہ پولیس نے کسی جواز کے بغیر گھروں پر چھاپہ مارا۔ ہم پر کوئی بھی مقدمہ نہیں تو پھر یہ کارروائی کیوں کی گئی۔
ٹھل کے متعلقہ علاقے کے باشندوں نے چھاپوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔