محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں کالی گھٹائیں برس پڑیں۔
گلشنِ حدید، اسٹیل ٹاؤن اور اسکیم تینتیس میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، ۔ قائدآباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، گلستان جوہر می بھی کالے بادل اور رم جھم برسات کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے جبکہ حبس کا زور تاحال برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب ہے جبکہ شہر میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کے امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کے زائد تناسب کے باعث حبس کی شدت برقرار ہے جبکہ شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص سمیت ساحلی پٹی میں بھی بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 27 جولائی جاری رہے گا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، اعداد وشمار جاری
کراچی میں تیز بارش، بچہ ریلے میں بہہ گیا، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق
آئندہ ہفتے ملک کے کن کن شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے
گزشتہ روز اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں میں قیامت خیز گرمی کے بعد الگ الگ اوقات میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تاہم شہر میں حبس کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا، سب سے زیادہ بارش اولڈ ائیرپورٹ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔
معمولی سی بارش ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی، ان علاقوں میں کورنگی، کٹی پہاڑی، ناظم آباد، لیاقت آباد ایف سی ایریا اور کھاردار شامل ہیں۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بارش سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مو سم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات کو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، بہاولنگر، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو لسبیلہ، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پرتیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات کو عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، سانگھڑ اور ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں مون سون کا نیا سپیل داخل ہو گا جس سے پنجاب، سندھ، خیبرپختون خوا میں بادل برسیں گے۔ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش برسے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا۔