Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2024 11:46am

تیزاب گردی کے واقعات: پشاور پولیس کا غیرقانونی تیزاب کی فروخت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پشاور میں غیرقانونی طور پر تیزاب کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پولیس کا ضلعی انتظامیہ سے غیرقانونی تیزاب کے فروخت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیرقانونی تیزاب کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس پر پولیس نے ضلعی انتظامیہ سے غیرقانونی تیزاب کی فروخت کا معاملہ اٹھانے اور غیر قانونی تیزاب فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

اے ایس پی ٹاؤن نازش شہزادی کی جانب سے غیرقانونی تیزاب کی فروخت پر ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو خط لکھا گیا، خط کے متن کے مطابق ابدرہ روڈ پر ایک فیملی پر ملزمان نے تیزاب پھینکا جس سے 2 خواتین اور 2 بچے جھلس گئے۔

خط کے مطابق واقعے میں ملوث گرفتار ملزم عمر نے انکشاف کیا کہ اس نے تیزاب شیخ آباد میں واقع ایک دکان سے خریدار تھا۔

پنجاب میں تیزاب گردی کا واقعہ: اوباش نوجوان نے 9 سالہ طالبہ پر تیزاب پھینک دیا

لاہور میں نامعلوم افراد نے اٹھارہ سالہ نوجوان پرتیزاب پھنک دیا

خط میں بتایا گیا کہ متعلقہ دکاندار بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرتا ہوا پایا گیا، غیر قانونی طور پر تیزاب کے فروخت پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اس کے علاوہ خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کے لیے معاملے کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے، رواں ماہ 6 جولائی کو رکشے میں سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Read Comments