Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 11:04pm

مجھے ہواؤں میں تبدیلی نظر آرہی ہے، حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی، عمران اسماعیل

ہم نے ہر دور میں کسی نہ کسی سیاست دان کو غدار بنایا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی صرف لگانا دیوانے کا خواب ہے اور وہ پورا نہیں ہوگا، عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت خود بوکھلاہت کا شکار ہے اور وہ الٹی سے سیدھی حرکتیں کر رہی ہیں ٹیکنوکریٹ آنے والی حکومت کا حصہ بننے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہواؤں میں تبدیلی نظر آرہی ہے، حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ حکومت خود بوکھلاہت کا شکار ہے اور وہ الٹی سے سیدھی حرکتیں کر رہی ہیں ، پاکستان کی سب سے بڑ ی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں مجھے لگتا ہے ملک ایمرجنسی کا طرف جا رہا ہے ، اسلام آباد کی فضا میں تبدیلی نظر آ رہی ہے، ٹیکنوکریٹ کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ ٹیکنوکریٹ آنے والی حکومت کا حصہ بننے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی صرف لگانا دیوانے کا خواب ہے اور وہ پورا نہیں ہوگا، ان کو عدالتوں سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی پہلے بھی انکو منہ کی کھانی پڑی ہے یہ لوگ عدالت میں پی ٹی آئی کے خلاف گئے تھے اور کچھ نہیں ثابت کر سکتے بلکہ الٹا اپنے خلاف فیصلہ لے کر آئے، سپریم کورٹ نے خود کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے سپریم کورٹ نے اس کے وجود کا اعتراف کیا ہے۔

مجھے نہیں لگتا کہ علی ظفر سمیت کئی لوگ اب مزید پی ٹی آئی میں رہ سکیں گے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں مجھے اب ٹوٹ پھوٹ نظر آرہی ہے۔ پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو جب دل چاہیئے کچھ بھی کر سکتے ہیں جبکہ کچھ رہنما ایسے ہیں جو باہ کر بھی کچھ نہیں کر پاتے ہیں۔

بشریٰ بی بی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بار بار بشریٰ بی بی کا کہنا کہ اُن کی اور خان صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے تو حکومت کو ان کے خدشات دور کرنے چاہیئے ۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پر اآرٹیکل 6 کے کیس میں جان نہیں ہے ، ہمارے یہاں غدار بنانے والے بہت ہیں ہم فورا سے غدار بنا دیتے ہیں ، ہم نے ہر دور میں کسی نہ کسی سیاست دان کو غدار بنایا ہے۔

Read Comments