آج چاند اپنی جوبن پر ہے جو کبھی سنہری کبھی پیلا تو کبھی نارنجی رنگ میں جگمگا رہا ہے۔
جولائی کے اس چاند کو بک مون، تھنڈر مون یا ہے مون بھی کہا جاتا ہے۔
یہاں یہ بھی ایک اہم اتفاق ہے کہ امریکا چاند پر قدم رکھنے کی پچپن ویں سالگرہ منارہا ہے۔
بک مون (Buck Moon) اس سال کا پہلا روشن اور مکمل چاند ہے، جسے پاکستان میں بھی باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
آج ہی کے روز امریکا کے خلائی جہاز اپولو ٹوئنٹی چاند پر اترا تھا اور چاند پر اترنے والے پہلے خلا باز نیل آرم اسٹرونگ نے پہلا قدم رکھا تھا۔
خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا کے مطابق آج کے بعد اگلا پورا چاند 19 اگست کو نظر آئے گا جسے اسٹرجن مون کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ناسا کے مطابق وہ چاند 18 اگست کی صبح سے لے کر 21 اگست کی صبح تک تقریباً تین دن تک نظر آئے گا۔