Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 03:25pm

مردان میں نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ لڑکا جاں بحق

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نجی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 6 سالہ سلمان کے گلے میں تکلیف تھی۔

سلمان کو علاج کے لیے نجی میدیکل سینٹر لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے گلے کا آپریشن کیا تاہم بچے کی حالت بگڑ گئی اور بہت کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔

بچے کے والدین کی طرف سے احتجاج کیے جانے اور شکایت درج کرائے جانے پر محمکہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسپتال کے آپریشن تھیٹر اور کلینک کو سیل کردیا۔

Read Comments