Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 02:45pm

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں لگانے کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروائیں۔

شہری منیر حسین نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا۔ اسی نوعیت کا معاملہ دیگر عدالتوں میں بھی زیر سماعت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پرانے الیکشن ٹربیونل بحال کرنے کا حکم دے۔

Read Comments