ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز خاتون ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک تعینات تھے، جنہیں عہدے سے ہٹا کر سارہ رحمان کو تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتانا تھا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے پی کے افسران کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جہاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکریٹری شاہد اللہ خان سمیت کئی شخصیات شریک تھیں۔