Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 01:43pm

محمد شامی نےثانیہ مرزا سے شادی کی افواہوں پرخاموشی توڑ دی

Welcome

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے آخر کار اپنی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی سے متعلق افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دیی۔

مختلف سوشل میڈیا پوسٹس میں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر سے شادی کی خبریں، تاریخ بھی آگئی؟

حال ہی میں یوٹیوب پر ایک بات چیت میں جب شامی سے ان کی ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سےپھیلی گئی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ شامی کا کہنا تھا کہ گرچہ ایسی میمزتفریح فراہم کرنے کی حد تک تو صحیح ہیں، لیکن اگراس کا تعلق کسی کی زندگی سے ہےتو پھر وہ اس کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے، انہوں نے ایسی خبروں کو پھیلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں نہ پھیلائیں اور ذمہ داری سے ہر بیان دیں۔ ایسے افراد غیر تصدیق شدہ پیجز پراپنے بیانات شیئر کرتے ہیں اور پھر سب کچھ کہہ کرغائب ہو جاتے ہیں۔

شامی نے یہ بھی چیلنج کیا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ کسی تصدیق شدہ پیج سے یہ بول کر دکھائے، پھر میں اسے جواب دوں گا، کسی کی ٹانگ کھنچنا تو اسان ہے۔ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو اپنا لیول بلند کریں تب میں مانوں گا کہ اپ ایک اچھے انسان ہیں۔+

Read Comments