Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 12:56pm

اسلام آباد کے 100 اسکول شمسی توانائی سے چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کے منصوبے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق 100اسکول شمسی توانائی سےچلائےجائیں گے، منصوبہ سال کے آخرتک مکمل ہونے کی امید ہے اس کا مقصد بجلی کی لاگت کوکم کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسکولوں کے لیے توانائی کا ایک صاف اور پائیدار ذریعہ بھی فراہم کرے گا، منتخب اسکولوں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب شامل ہوگی، اقدام سے وزارت کوسالانہ کروڑوں روپے کی بجلی کے اخراجات کی بچت متوقع ہے۔

Read Comments