ہفتے کو لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازم مزمل رفیق نے وفاقی سول اور آرمڈ فورسز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا اور فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر پیش ہوں۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے دیگر کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمیں کو نظر انداز کیا اس لیے عدالت تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں :
وفاقی حکومت نے فیڈرل ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا ہے؟ نوٹیفکیشن جاری