برسات کی رم جھم ہو اور سموسے اور پکوڑوں کا لطف نہ اٹھایا جائے، یہ ممکن نہیں ہے۔
برسات کا موسم آتے ہی گھروں سے مختلف پکوانوں کے بننے کی خوشبو آنے لگتی ہے، یا پھر حلوائی کی دوکان پر ہونے والا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ ایشیاء میں بارش کی بوندوں کے ساتھ ہی انہیں کھانے کی اشتہا بڑھ جاتی ہے۔
آج اسی موسم کی مناسبت سے مزیدارہری مرچوں کی ترکیب پیش خدمت ہے۔ اسے کھائیں اور بارش کے موسم سے لطف اندوز ہوں۔
اجزاء
ترکیب
سب سے پہلے مرچوں کو دھو کر انہیں درمیان سے چیرا لگا دیںایک پیالے میں بیسن ڈال کر اس کے اندر پسی ہوئی لال مرچ، سفید زیرہ، امچور، گرم مصالحہ ، اجوائن بھی شامل کردیں اور تھوڑا پانی ڈال کر اس کا گاڑھا پیسٹ بنالیں اور چھوٹی چمچ کی مدد سے اس مکسچر کو چیری ہوئی مرچوں کے اندر بھر دیں۔ اور اسے فریج میں آدھے گھنٹۓ کے لیے رکھ دیں۔
اب ایک الگ پیالے میں بیسن ، کٹی ہوئی لال مرچ، لہسن، پسی ہوئی کالی مرچ، چٹکی بھر کھانے کا سوڈا ملا لیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے ایک گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔ اس آمیزے کو بھی تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
ایک کڑاہی میں تیل کاگرم کر لیں اور آمیزے میں مرچوں کو ڈبو ڈبو کر ایک ایک کرکے تلتی جائیں۔ آنچ درمیانی ہونی چاہیے۔ مرچوں کو سنہرا ہونے پر ایک ڈش میں نکال لیں اور گرما گرم املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔