Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 10:07am

باپ کے پستول سے کھیلنے پر گولی چل گئی، 3 سالہ بچہ جاں بحق

امریکی ریاست لوزیانا میں تین سالہ بچے نے باپ کا پستول اٹھالیا، کھیلنے کی کوشش کی تو غلطی سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ہیمنڈ شہر کے شیرف نے بتایا کہ ایک شخص نے گھر میں پستول بستر کے پاس چھوڑ دیا اور کسی کام سے کمرے سے باہر نکل گیا۔ اس کا تین سالہ بچہ بستر پر بیٹھا تھا۔ اس نے پستول اٹھایا اور اس سے کھیلنے کی کوشش کی تو گولی چل گئی جو بچے کے چہرے سے ہوتی ہوئی دماغ میں گھس گئی۔

بچے کو فوری اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ شدید غفلت کا مظاہرہ کرنے پر بچے کے باپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قوانین کے تحت پستول کو کسی بکس میں رکھ کر تالا لگانا لازم ہے۔

جس وقت تین سالہ بچے کے ہاتھوں گولی چلی تب اُس کا پانچ سالہ بھائی وہیں موجود تھا جو خوش قسمتی سے مکمل محفوظ رہا۔

Read Comments