Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 10:06am

سیاسی مقدمات ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے نہ نپٹائے جائیں، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی مقدمات ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے نپٹانا مناسب نہیں۔ اس کے لیے حاضر سروس ججوں ہی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی مقدمات خصوصی توجہ چاہتے ہیں اس لیے اُن کی سماعت حاضر سروس ججوں ہی کو کرنی چاہیے۔

ایک وال پر فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کا نظرِثانی کی درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما 9 مئی کو جناح ہاؤس کے نزدیک گاڑیاں جلائے جانے کے کیس کی سماعت کے لیے اہلیہ حبا کے ساتھ انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے تھے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی تھی۔

مزید پڑھیں :

عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، فواد چوہدری

نواز شریف پاکستان میں سیاسی ماحول بہتر بنا سکتے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

Read Comments