کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ بارش سے کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا اور مختلف علاقوں میں ڈھائی سو فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ گزشتہ روز بارش کے باعث آج صبح بھی حبس کا زور تھا۔ امکان ہے کہ بارش کے بعد حبس کا زور ٹوٹ جائے گا۔
کے الیکٹرک سیکڑوں فیڈر، پی ایم ٹیزاورسب اسٹیشن بند ہوگئے۔ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 250 فیڈرزبند ہوگئے۔ فیڈرز،پی ایم ٹی اور لوکل فالٹ کے باعث کئی علاقوں کی بجلی بند ہے۔
کورنگی ،میٹروول،گلشن اقبال ،اورنگی ،قصبہ کالونی، ڈی ایچ اے،پنجاب کالونی،سرجانی ٹاون،تیسرٹاؤن، کاٹھور،گڈاپ سٹی ،بن قاسم ،گلشن حدید میں بجلی بند ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے تیز بارش ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی کراچی میں بعض مقامات پر تیز بارش ہوئی جبکہ اولڈ سٹی ایریا کے اطراف ہلکی بارش ہوئی تاہم حبس تاحال برقرار ہے۔