Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2024 12:08am

پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خصوصی شرکت

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 97ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پیپلز لبریشن آرمی کی قیادت اور رینکس کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ چین کی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پیپلز لبریشن آرمی کا کردار قابل تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی، برادرانہ ”ہر موسم کی دوستی“ ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک، دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم پر بھی زور دیا۔

خصوصی تقریب میں شہریوں اور فوجی افسران، صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Read Comments