وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لورالائی ڈویژن کا دورہ کیا اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر وزیر اعلیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹروں کی معطلی کا حکم بھی دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے سی این ڈبلیو اور محکمہ تعلیم کے غیر حاضر ملازمین کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکرٹری محکمہ صحت کو پورا ہفتہ لورالائی میں بیٹھ کر معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔