Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2024 08:07pm

پی ٹی آئی کا الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی ایکٹ 2024 کو آئین پاکستان کے برخلاف قرار دیا جائے۔

علی بخاری نے وکیل قمر عنایت راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 151 کو بھی آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام اقدامات کو کالعدم قرار دینے اور فریقین کو درخواست پر فیصلے تک الیکشن ایکٹ ترمیمی ایکٹ کے تحت اقدامات کرنے سے روکے جانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں سیکرٹری قانون، الیکشن کمیشن اور راجہ خرم نواز کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ کے خلاف درخواست پہلے ہی چیف جسٹس کی عدالت میں 22 جولائی کو مقرر ہے، عدالت نے درخواست گزاروں کو الیکشن ترمیمی آرڈیننس کے ایکٹ بننے پر درخواست میں ترمیم کی ہدایت کی تھی۔

Read Comments