Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2024 04:45pm

سوشل میڈیا پر نازیبا مواد شیئر کرنے کے تنازعے پر فائرنگ، 3 جاں بحق، 5 زخمی

پشاور: سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کےخلاف نازیبا مواد شیئر کرنے کے تنازعے پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں پیش آیا، واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، اسی طرح زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

اوکاڑہ یونیورسٹی کی چھت پر طلبہ کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ، 2 افسران معطل

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ اس حوالے پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

سوشل میڈیا الگورتھمز خواتین کے خلاف نفرت آمیز مواد پھیلا رہے ہیں

Read Comments