Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2024 04:01pm

بالی وڈ کی نئی پراپیگنڈا فلم میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ شامل

روایت برقرار رکتھے ہوئے بھارت نے ایک بار پھر فلمی پراپیگنڈا کیا ہے، تاہم اسب بار جھانوی کپور کو بطور اداکارہ کاسٹ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں جھانوی کپور کی پراپیگنڈا فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جس میں خیالی پلاؤ پکاتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا سماں دکھایا گیا ہے۔

اب ظاہر ہے یہ سب حقیقت میں تو ممکن ہے نہیں، یہی وجہ ہے کہ اب فلمی دنیا میں ہی کوشش کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

اس ٹریلر کی جانب سوشل میڈیا صارفین اس لیے بھی متوجہ ہوئے ہیں کیونکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ورلڈ فلم فیسٹول جیت لیا

جس میں جھانوی کپور کو بطور ڈپتی کمشنر پولیس افسر دکھایا گیا ہے، جو کہ را کے لیے کام کر رہی ہیں جبکہ اسی ٹریلر میں آگے چل کر پاکستان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔

ساتھ ہی پاکستان مخالف بیانیے بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے جو کہ ٹریلر میں کمزور ثابت ہو رہا ہے۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جلسے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

تصاویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب

اذان درانی نامی یوٹیوب صارف کا کہنا تھا کہ کون کون یہاں پر پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھنے آیا ہے؟جبکہ ایک اور صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کس نے پی ٹی آئی کا جھنڈا دیکھا ہے؟

اس سے قبل بھی پاکستان مخالف بنائی گئی فلم ’تیجاس‘ بُری طرح ناکام ہوئی تھی، جس میں اداکارہ کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Read Comments