عائشہ جہانزیب کا شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا۔ عائشہ جہانزیب نے سیشن کورٹ لاہور کے روبرو بیان دیا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔
سیشن کورٹ لاہور میں ٹی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب پر تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عائشہ جہانزیب نے عدالت میں پیش ہو کر شوہر کے ساتھ راضی نامے کا بیان قلمبند کروایا۔
عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟
عائشہ جہانزیب نے جواب دیا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن جو بھی بڑوں نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔
نیوز اینکر پر تشدد: عائشہ جہانزیب کے شوہر نے تصویر کادوسرا رخ بتا دیا
جج نے ریمارکس دئیے گئے کہ صلح نامہ ضمانت کی حد تک منظور کر رہے ہیں، بریت کا فیصلہ چالان پر ہو گا۔ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:
ایسا کیا ہوا کہ پاؤں دھونے والی عائشہ جہانزیب کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا دیا