Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2024 02:43pm

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اب فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی سے 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 1600روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Read Comments