راولپنڈی میں شادی کا جھانسا دے کر ڈیڑھ سال تک لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ مندرہ میں متاثرہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم ہارون شادی کا جھانسا دے کر ڈیڑھ سال تک زیادتی کرتا رہا۔ اس دوران اس نے غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصویریں بنائیں اور اب بلیک میلنگ پر اتر آیا ہے۔
ملزم نے جھگڑا کرکے تعلق ختم کردیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزم کے اس عمل پر ہم نے رشتہ دینے سے انکار کردیا۔ ایک اور ملزم سراج بھی شادی کا جھانسا دے کر 6 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔
مقدمے کے متن کے مطابق دونوں ملزم ویڈیوز اور تصویریں گھر پر اور ہمسایوں کی دیواروں پر چسپاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔