مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 29 اشیا ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔
محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ76فیصد مزید بڑھ گئی ، مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی، صرف 5کے نرخ کم ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو38روپے 29پیسے مہنگا ہوا۔