Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2024 11:59pm

توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب کی اڈیالہ جیل میں آج بھی عمران خان، بشریٰ بی بی سے تفتیش

نیب ٹیم کا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پانچواں راونڈ مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، نیب نے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش کی، تحفےمیں ملنے والے جیولری سیٹ سے متعلق مزید سوالات کئے۔

دوران تفتیش عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحفے میں ملنے والی بلگیری جیولری سیٹ سے متعلق بھی سوالات کئے گئے، بعد ازاں تفتیشی ٹیم پانچوں مراحلہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئی۔

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر ابتدائی فہرست تیار، صنم جاوید کی بہن بھی شامل

خیال رہے کہ نیب نے ملزمان کا احتساب عدالت سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے جبکہ ملزمان کو 22 جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:

توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش تیسرا دورمکمل

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نیب ٹیم کی چوتھی بار تفتیش

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عدت نکاح کیس میں بریت کے بعد قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔

اس میں بتایا گیا کہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔

جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

Read Comments