پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چترال، باجوڑ، دیربالا، خیبر اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 211 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورزلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔