سانگھڑ کی متاثرہ اونٹنی پہلی بار اپنے تین ٹانگوں کے سہارے کھڑی ہوگئی، کیمی کو کئی روز سے مساج اور کھڑا کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 13 جون کو نامعلوم افراد کی جانب سے اونٹی پر کلہاڑی کے وار کرکے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی، جس کے بعد سماجی کارکن سارہ جہانگیر کی تنظیم سی ڈی آر ایس بینجی پراجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر نے آٹھ ماہ کی زخمی اونٹنی کو سانگھڑ سے ریسکیو کرکے کراچی کے ایک شیلٹر ہوم منتقل کیا تھا جہاں اونٹنی کی مصنوعی ٹانگ لگائی جانی تھی۔
مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے اونٹنی سانگھڑ سے کراچی منتقل، ’جان بچانےکیلئے مسلسل کھڑا رکھنا پڑیگا‘
لیکن اب انتظامیہ کے مطابق متاثرہ اونٹنی لوگوں کی غیر موجودگی میں کھڑی ہوتی ہے، جو کہ حیرت انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ اطمینان بخش بات بھی ہے۔
انتظامیہ کا مزید بتانا تھا کہ کیمی کی متاثرہ ٹانگ پر روزانہ دوا لگا کر پٹی کی جاتی ہے اور اب اُس کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔