Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2024 07:23pm

ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہے، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہے دو ججز نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے، دیگر دو سے رضامندی ظاہر نہ کرنے کی درخواست ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعین شاہین کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہے، آئین کے مطابق ججز کی عدم موجودگی میں ہی تعیناتی ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دو ججز نے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کر لی ہے۔ دیگر دو ججز سے بھی درخواست ہے کہ وہ رضا مندی ظاہر نہ کریں۔ ججز کی تعداد پوری ہے لہٰذا یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا، کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانا توہین عدالت نہیں؟“

Read Comments