مردان میں ایڈیشنل آئی جی عالم شنواری کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثہ موٹروے صوابی انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے ، ایڈیشنل آئی جی عالم شنواری حادثے میں محفوظ رہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے سبب پیش آیا ، زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا ۔