Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2024 06:11pm

زراعت پر ٹیکس، کسان اتحاد کا لاہور اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

کسان اتحاد نے زراعت پر ٹیکس ختم نہ کرنے اور گندم کی کم قیمت پر خرید کے معاملہ پر لاہور اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا کہتے ہیں زرعی ٹیکس واپس نہ لئیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا ۔ انشاء اللہ بہت جلد پورے پاکستان کا لائحہ عمل دیں گے۔

چئیرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملک میں کبھی بھی زرعی ٹیکس نہیں لگا تھا لیکن اب حکومت نے زرعی ٹیکس لگا دیا ہے،اس سےتباہی کی شکار زراعت کو مزید نقصان پہنچے گا، گندم کی خریداری کے معاملہ اور زرعی ٹیکس پرلاہور اوروفاق میں دھرنا دیں گے جو زرعی ٹیکس کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔

خالد باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں کاٹن چالیس فیصد کم کاشت ہوئی ہے، خدشہ بھی ہے کہ اس سال گندم بھی کم علاقے پر کاشت ہو گی ۔

انھوں نے کہا کہ اب کسان کو بھی باہر نکلنا ہوگا، کسان بےبس اور مجبور ہو گئے ہیں، چینی مافیا کو چینی باہر بھیجنے کی اجازت دے دی گئی، وزیراعلی بلوچستان کے شکرگزار ہیں کہ پہلے سولر دیئے اور بجلی کے بل بھی مفت کر دیئے ۔

Read Comments