Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2024 05:51pm

وادی نیلم میں ایک اور حادثہ: سیاحوں کی جیپ کھائی میں جاگری، 2 خواتین جاں بحق

آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے مظفرآباد جانے والی سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 سیاح جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعہ تحصیل نصیرآباد میں دھنی آبشار کے قریب پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون سمیت دو سیاح جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ سیاحوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال نصیرآباد منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سیاحوں کا تعلق کراچی سے تھا۔

Read Comments