حال ہی میں حملے کا شکار ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جس میں وہ بنا کچھ کہے ’کسی‘ پر الزام عائد کر رہے تھے، تاہم اس ویڈیو کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔
ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹرننگ پوائنٹ ایکشن نامی پروگرام میں شریک تھے، دوران تقریب خطاب میں ٹرمپ کی جانب سے دلچسپ گفتگو کی گئی تھی۔
اس تقریب سے خطاب میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ مجھے خاموش کرانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ میرے پیچھے نہیں ہیں وہ آپ کے پیچھے ہیں اور میں ان کے راستے میں کھڑا ہوں۔
واضح رہے سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ گفتگو 4 سال پہلے کی گئی تھی، تاہم سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوگئی ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے پر تھے۔
دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایکس پر اسے حالیہ بیان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور اسے عمران خان سے جوڑا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی درست پیشگوئی کرنے والے پادری کی ویڈیو وائرل
ایک صارف کی جانب سے لکھنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ جملہ ادا کرتے وقت عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
جبکہ ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے الفاظ آج ڈونلڈ ٹرمپ نے دہرائے، حالانکہ یہ الفاظ ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 سال قبل ادا کیے تھے۔
جبکہ ایک اور صارفہ کی جانب سے کہنا تھا کہ ٹرمپ نے تو تقاریر بھی عمران خان جیسی کرنا شروع کر دی ہیں۔
کیپیٹل ہل حملہ کیس: امریکی سپریم کورٹ سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلف مل گیا
دوسری جانب ایک صارفہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ضرور ٹرمپ عمران خان کو پڑھ رہا ہے، دونوں کے درمیان الفاظ ایک جیسے ہی لگ رہے ہیں۔